گلگت بلتستان الیکشن کےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا اعلان
گلگت بلتستان الیکشن کےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا اعلان گلگت بلتستان الیکشن گلگت بلتستان الیکشن کےتمام 23حلقوں کےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق پی ٹی آئی نے9سیٹیں جیت کرمیدان مارلیا جبکہ آزاد امیدوار 7 اور پیپلزپارٹی 4نشستوں پر کامیاب رہے۔ جی این این کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں تحریک انصاف نے بڑے بڑے برج الٹا دیئے ،تحریک انصاف اب تک سب سے زیادہ نشستیں جیت کر سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرگئی جی بی اے 7 اسکردو سے گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مہدی علی شاہ کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجا محمد زکریا نے شکست دے دی۔ جی بی اے 7 اسکردو کے 30 میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے راجا محمد زکریا خان نے 5290 ووٹ حاصل کیے جب کہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ 4114 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جی بی 1 تمام 62 حلقوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امجد حسین 11178 ووٹ لے کر کام یاب ہوگئے، آزاد امیدوار سلطان رئیس 8356 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر ا...