Posts

Showing posts from September, 2020

Neelum Valley

Image
NEELUM VALLEY   THE PARADISE ON EARTH THE PARADISE ON EARTH Neelum Valley is also knows as blue gem of Pakistan. Neelum Valley is one of the most visited areas among northern areas of Pakistan. Neelum is the district of Azad Kashmir situated almost 90km away from its Capital. Neelum is almost 180km away from Islamabad and it takes 7 hours of drive to reach there by road. Neelum Valley is very rich when it comes to sightseeing. Waterfalls, Riversides accommodations, Lush Green areas, Mountains covered with snow, Thick Jungles and Lakes are main attractions for tourists in Neelum Valley:- Please Like, Comment, Share.

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےسانحہ بلدیہ فیکٹری کا فیصلہ سنا دیا

Image
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےسانحہ بلدیہ فیکٹری کا فیصلہ سنا دیا عدالت نے بھتا نہ دینے پربلدیہ فیکٹری میں آگ لگا کر ڈھائی سو سے زائد افراد کو قتل کرنے کے اس مقدمے میں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں 4 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا جن میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، ادیب خانم، علی حسن قادری اور عبدالستار شامل ہیں۔ عدالت نے 4 ملزمان فضل احمد، علی محمد، ارشد محمود اور فیکٹری منیجر شاہ رخ کو بھی سہولت کاری کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 2 ستمبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ خیال رہے کہ بلدیہ کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں ستمبر 2012 میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 250 سے زائد افراد زندہ جل گئے تھے۔ مذکورہ فیکٹری علی انٹرپرائرز کے مالکان نے دبئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں ایم کیو ایم کی جانب سے 25 کروڑ روپے بھتاطلب کرنے کی تصدیق کی تھی۔ اس کیس کے 768 گواہوں میں سے 400 گواہوں کا بیان ریکارڈ کیا گیا جب کہ 368 گواہوں کے نام واپس لے لیے گئے۔ دسمب...

وزیراعظم سےفوری استعفے کا مطالبہ

Image
  آل پارٹیز کانفرنس   کا وزیراعظم سےفوری استعفے کا مطالبہ ،حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) نے حکومت مخالف نیا اتحاد بنا لیا. جنوری 2021ء میں حکومت مخالف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم کے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اپوزیشن نے حکومت مخالف الائنس کے نام پر مشاورت کے بعد اسے ‘’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ’’ کا نام دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں نے میثاق جمہوریت کی طرز پر میثاق کی تیاری کے لیے کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔ نئے میثاق کا نام ‘’چارٹر آف پاکستان’’ ہوگا۔ اس کے علاوہ آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ حکومت مخالف یہ لانگ مارچ جنوری 2021ء کو ہوگا۔ اپوزیشن کے لانگ مارچ سے قبل ملک بھر میں ریلیاں اور جلسے ہوں گے۔ اس کے علاوہ اے پی سی نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں 26 نکاتی قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن نے پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے نام سے قومی اتحاد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ ...

کورونا وائرس جان بوجھ کر بنایا اور پھیلایا گیا

Image
  کورونا وائرس جان بوجھ کر بنایا اور پھیلایا گیا اور اس کا مقصد یہ تھا کہ ۔۔۔۔  ایک چینی سائنسدان کا تہلکہ خیز انکشاف وائرس کے علوم کے ماہر چینی سائنسدان ڈاکٹر یان لی منگ نے الزام لگایا ہے کہ کرونا وائرس جان بوجھ کر لوگوں کو نقصان پہنچانے کیلئے تخلیق کیا گیا۔ انہوں نے امریکی ٹی وی چینل ”نیوز میکس“ سے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ چینی کمیونسٹ پا رٹی کی حکومت نے کروناوائرس کی اس خاص قسم کو جو انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہو سکے جان بوجھ کر لیبارٹری میں تیار کروایا۔ اسکا مقصد خفیہ طریقے سے اسے مخالف ممالک خصوصاً امریکہ منتقل کرنا تھا تاکہ وہ وسیع پیمانے پر انسانی آبادی کو نقصان پہنچا کر دشمنوں کو کمزور کیا جاسکے۔ چینی سائنسدان کے مطابق یہ وائرس تیاری کے بعد غلطی سے ووہان شہر کی آبادی میں چلا گیا جہاں یہ تجربہ گاہ تھی۔ اس پر چینی حکومت نے ”ا صل ماخذ“ پر پردہ ڈالنے اور امریکہ سمیت اپنے مخالفوں کو بے خبر رکھنے کیلئے بنیادی معلومات کو ظاہر نہیں ہونے دیا تاکہ جب یہ وائرس ان کے ممالک میں جائے تو وہ اس کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار نہ ہوں اور اس وائرس کو تیار کرنے کا مقصد پورا ...

ماچس پہلی بار کیوں اور کس نے ایجاد کی

Image
   ماچس پہلی بار کیوں اور کس نےایجاد کی   دورِ قدیم میں پتھر کو رگڑ کر آگ جلائی جاتی تھی جس کے بعد کھانے پینے اور روشنی کا انتظام کیا جاتا تھا۔ کوئی بھی ایسی چیز ایجاد نہیں ہوئی تھی، جس کے ذریعے باآسانی آگ جلائی جاسکے۔ پھر آخر کار ایک برطانوی ادویات ساز سے اتفاقاََ ماچس ایجاد ہوگئی اور یہ واقعہ سن 1826ء کا ہے۔ ادویات ساز جان واکر کچھ کیمیائی مادوں کو ایک برتن میں ایک تیلی کے ذریعے آپس میں ملا رہے تھے۔ اس نے دیکھا کہ تیلی کے سرے پر ایک سوکھا ہوا گولا سا بن گیا ہے۔ انہوں نے غیر اِرادی طور سے تیلی کے سرے کو رگڑ کر سوکھا ہوا مادہ اتارنے کی کوشش کی تو ایک دم آگ جل اٹھی۔ اس طرح بالکل اتفاقاً اورحیرت انگیز طور پر ماچس کی ایجاد ہو گئی۔ اس نے اس ماچس کا نام فرکشن لائٹس رکھا ۔ تِیلیاں 3 انچ لمبی تھیں۔ ماچس کی ڈبی کی ایک جانب ریگ مال لگا ہوا تھا، جس پر تیلیوں کو رگڑ کر جلایا جاتا تھا۔ بعد ازاں سیموئل جونز نے ماچس کی نقل بنائی۔ اس نے اپنی ماچس کا نام لوسی فر رکھا۔ اس کی تیلیاں چھوٹی تھیںاور ڈبیا بھی چھوٹی تھی، جسے ساتھ رکھنا آسان تھا۔ آگ جلانے کے لئے سلفر استعمال کیا جاتا تھا...

اسکولوں کے لیئے ایس ای پیز جاری کر دیئے گئے

Image
  حکومت کی جانب سے  اسکولوں کے لیئے ایس ای پیز جاری کر دیئے گئے اسلام آباد کورونا کی خوف ناک وبا کے بعد اب پندرہ ستمبر سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلنے جارہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے سبھی تعیلمی اداروں کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیڈر یعنی ایس او پی جاری کردی گئی ہیں۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی وبا کے باعث اسکول بند کر دیئے گئے تھے۔ کل سے ملک بھر میں اسکول کھولے جا رہے ہیں اس حوالے سے حکومت نے سبھی تعلیمی اداروں کے لیئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔ بچوں کے لیے ماسک کا استعمال ہوگا لازمی۔ ماسک بچوں کو اسکول سے نہیں بلکہ والدین گھر سے پہنا کر روانہ کریں گے۔ ایک جماعت میں بچوں کی نصف تعداد کو بٹھایا جائے گا۔ مثال کے طور پر اگر ایک جماعت میں چالیس بچے ہیں تو دن میں بیس بچے آئیں گے اور اگلے دن باقی بیس آئیں گے۔ کورونا کی روک تھام کے لیے سماجی دوری کا رکھا جائے گا خاص خیال رکھا جائے گا۔ بچوں کواس بات کی ترغیب دی جائے گی کہ وہ ہاتھ متواتر دھوئیں۔ تعلیمی اداروں کو ہاتھ دھونے کی سہولت میں اضافہ کرنا ہوگا۔ سینیٹائزر کی فراہمی بھی اسکول انتظامیہ کی ذمے داری میں شامل ہوگی۔ کوئ...

موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی ...افسوسناک خبر

Image
موٹر وے پر ملزمان خاتون کے ساتھ زیادتی سے قبل کیا کچھ کرتے رہے؟افسوسناک خبر آگئی لاہو موٹروے پر خاتون کو دوران زیادتی اور اس سے قبل تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا۔پولیس کے مطابق خاتون کی ٹانگوں اوربازووں پرڈنڈے مارے جانے کے نشانات ملے ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور میں گجر پورہ موٹر وے پر پیٹرول ختم ہونے پر خاتون کی گاڑی بند ہو گئی تھی کہ اس دوران دو مسلح افراد کار کا شیشہ توڑ کر زبردستی خاتون اور اس کے بچوں کو موٹر وے سے نیچے لے گئے اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزمان نے خاتون سے لوٹ مار بھی کی جب گاڑی بند تھی تو خاتون نے موٹروے پولیس کو بھی فون کیا مگر موٹر وے پولیس نے مبینہ طور پر کہا کہ کوئی ایمرجنسی ڈیوٹی پر نہیں ہے۔ https://rrsonsmarketing.blogspot.com/2020/09/blog-post_97.html