اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بڑی مشکل میں پھنس گئے!!

 

منی لانڈرنگ سکینڈل - اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بڑی مشکل میں پھنس گئے


https://rrsons.blogspot.com/


اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پہلی تفتیشی رپورٹ جاری کردی گئی۔نیب رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ سے متعلق نصرت شہباز، سلمان شہباز، حمزہ شہباز، رابعہ عمران اور جوریہ علی کیخلاف تحقیقات کی گئیں ان افراد کیخلاف اب تک منی لانڈرنگ کے 1 ارب 59 کروڑاورجعلی قرضوں کی مد 1 ہزار 10 ملین کے شواہد مل چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 1998 میں شہباز شریف،سلمان شہباز، حمزہ شہباز، نصرت شہباز کے اثاثوں کی مالیت 1 کروڑ 48 لاکھ تھی. 2018 میں شہباز شریف اور ان کے بے نامی داروں کے اثاثوں کی مالیت7 ارب 32 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔منی لانڈرنگ میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین نثار احمد اور علی احمد کیخلاف بھی شواہد موصول ہوچکے ہیں، دونوں ملازمین کو فیک غیرملکی ترسیلات کی مد میں 15 کروڑ 30 لاکھ موصول ہوئے ہیں، 15 کروڑ 30 لاکھ سے بے نامی کمپنی گڈ نیچر اور یونی ٹاس بنائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بے نامی کمپنیوں میں منی لانڈرنگ کے 1 ارب 88 کروڑ استعمال ہوئے ،بے نامی کمپنیوں کو دیکھنے والا ایک فرنٹ مین علی احمد خان اشتہاری بھی ہو چکا ہے۔نیب کی زیرحراست شہباز شریف سے بے نامی کمپنیوں اور بے نامی اثاثوں سے متعلق مزید تفتیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ منی لانڈرنگ سکینڈل کے اہم کردار سلمان شہباز ملک سے فرار ہیں، نیب اور عدالت کے بار بار بلانے پر وہ پیش نہیں ہوئے جس پر انکے مستقل ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردئیے گئے۔

Comments

Popular posts from this blog

Quality Management System Manual (QMS) for Continuous Quality Improvement (CQI) Framework

Best Earning Apps & Websites in Pakistan 2026

CONTINUOUS QUALITY IMPROVEMENT (CQI) SYSTEM