اسکولوں کے لیئے ایس ای پیز جاری کر دیئے گئے

 

حکومت کی جانب سے اسکولوں کے لیئے ایس ای پیز جاری کر دیئے گئے




اسلام آباد کورونا کی خوف ناک وبا کے بعد اب پندرہ ستمبر سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلنے جارہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے سبھی تعیلمی اداروں کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیڈر یعنی ایس او پی جاری کردی گئی ہیں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی وبا کے باعث اسکول بند کر دیئے گئے تھے۔ کل سے ملک بھر میں اسکول کھولے جا رہے ہیں اس حوالے سے حکومت نے سبھی تعلیمی اداروں کے لیئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔ بچوں کے لیے ماسک کا استعمال ہوگا لازمی۔ ماسک بچوں کو اسکول سے نہیں بلکہ والدین گھر سے پہنا کر روانہ کریں گے۔ ایک جماعت میں بچوں کی نصف تعداد کو بٹھایا جائے گا۔ مثال کے طور پر اگر ایک جماعت میں چالیس بچے ہیں تو دن میں بیس بچے آئیں گے اور اگلے دن باقی بیس آئیں گے۔ کورونا کی روک تھام کے لیے سماجی دوری کا رکھا جائے گا خاص خیال رکھا جائے گا۔ بچوں کواس بات کی ترغیب دی جائے گی کہ وہ ہاتھ متواتر دھوئیں۔
تعلیمی اداروں کو ہاتھ دھونے کی سہولت میں اضافہ کرنا ہوگا۔ سینیٹائزر کی فراہمی بھی اسکول انتظامیہ کی ذمے داری میں شامل ہوگی۔ کوئی بچہ یا اسٹاف ممبر میں کھانسی یا بیماری کی علامات ہوں تو اسے فوری طور پر دیگر افراد سے علیحدہ کیا جائے گا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر محکمہ صحت کو باخبر کیا جائے گا۔ بیمار بچوں کے والدین سے کہا جائے گا کہ وہ بچے کو اسکول نہ بھیجیں۔ تعلیمی ادارے میں داخل ہونے سے پہلے ہر شخص کا درجہ حرارت چیک ہوگا۔ بھیڑ یا زیادہ افراد کو ایک ساتھ نہیں بٹھایا جائے گا۔ کنٹینوں کو بند رکھا جائے گا۔ بچوں کو تاکید کی جائے گی کہ وہ بریک فاسٹ گھر سے ہی لائیں اور الگ بیٹھ کر کلاس میں ہی کھائیں۔ اسکول میں ہونے والی صبح سویرے کی اسمبلی میں بندش ہوگی۔
https://rrsons.blogspot.com/2020/09/blog-post_14.html

Comments